کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) کورونا وبا کے دوران تعلیمی اور کاروباری استعمال کیلئے زوم کا سہارا لیا گیا تاہم اکثریت کیلئے یہ ایک مشکل اور اکتا دینے والا تجربہ ثابت ہوا، فیس بک نے یوزرز کی مشکلات دیکھتے ہوئے ورچوئل ریئلٹی کو استعمال کرتے ہوئے ایسی ایپ بنائی ہے جس میں آپ کو حقیقت سے قریب محسوس ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق اس نئے اینوائرنمنٹ کیلئے آپ کو 300 ڈالر کا وی آر ہیڈ سیٹ پہننا ہو گا ، اسے پہن کر جب آپ ہورائزن ورک روم میں داخل ہوں گے تو آپ کو مختلف لوگ ایک کمرے میں میز کے گرد بیٹھے نظر آئیں گے جو حقیقت کے بالکل قریب محسوس ہوتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے ایک وقت میں 16 افراد بات چیت کر سکتے ہیں ۔
اس ورچوئل ریئلٹی ماحول میں انگلیاں اور ہاتھ کے علاوہ ہونٹ بھی حرکت کرتے نظر آئیں گےحتی کہ ایک بورڈ بھی ہے جس پر آپ اپنی پریزینٹیشن پیش کر سکتے ہیں۔
فیس بک عملے کا کہنا ہے کہ یہ زوم کے مقابلے میں زیادہ بہتر احساس فراہم کرتا ہے اور بات چیت کرتے کرداروں کے سبب ایک دوسرے سے گفتگو کرنا بہت زیادہ آسان ہو گیا ہے ۔