واٹس ایپ نے سٹوریج بچانے کیلئے اپنے فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا

Published On 23 August,2021 06:27 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) دنیا کی مشہور ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے موبائل فونز کی سٹوریج کو بچانے کیلئے اپنے فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال واٹس ایپ نے ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو پیغامات کو ایک ہفتے میں ختم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے میسجز کو غائب ہونے کی مدت کو نوے روز تک توسیع دی جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ابھی فی الحال اس فیچر کو اینڈرائیڈ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین استعمال کر سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے موبائل پر بھیجے جانے والے پیغامات نوے روز بعد خودبخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ صارف اب یہ کام خود مینوئل طریقے سے نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو اس سلسلے میں 3 آپشن دیئے جائیں گے۔ جس میں 90 دن، 7 دن اور 24 گھنٹے کا آپشن شامل ہے۔