پاکستان ، بھارت سمیت دیگر ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن

Published On 02 September,2021 06:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی مشہور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام تقریباً دو سے زائد گھنٹوں سے دنیا بھر میں ڈاؤن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کی بندش کے حوالے سے اب تک 6000 سے زائد صارفین شکایت کرچکے ہیں۔انسٹاگرام برطانیہ اور دیگر یورپین ملکوں میں بھی بندش کا شکار ہے۔

پاکستان ، بھارت، اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی سینکڑوں افراد کی جانب سے انسٹاگرام ڈاؤن ہونے کی شکایت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے انسٹاگرام کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

فوٹو شئیرنگ ایپلیکیشن کی بندش پر ٹوئٹر پر بھی صارفین بات کرتے نظر آرہے ہیں اور میمز شئیر کررہے ہیں۔
 

Advertisement