آواز کے اشارے پر کرتب دکھانے والا چوپایہ روبوٹ

Published On 31 August,2021 11:36 am

نیویارک:(روزنامہ دنیا) بوسٹن ڈائنامکس کے اٹلس روبوٹ بہت مہنگے ہیں لیکن اسی طرح کا چھوٹا پالتو چوپایا روبوٹ بنایا گیا ہےجو مصنوعی ذہانت سے سیکھتا ہے اور آواز کے اشارے پر حکم بجالاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے اس سے ٹیکنالوجی اور سائنس کے سبق سیکھ سکتے ہیں تو بڑے اسے دیکھ کر محظوظ ہوسکتے ہیں۔ روبوٹ دیکھنے میں کتے جیسا لگتا ہے لیکن اس سے بھی کہیں بڑھ کرہے ۔ آواز سن کر یہ احکامات بجالاتا ہے اور 12 درجے کے تحت یہ گھوم پھرسکتا ہے ۔

اس کا پورا نام ایکس گو مِنی ہے جو آپ کی دفتری میزپر آرام سے بیٹھا رہتا ہے ۔اسے ہموار رکھنے کیلئے آئی ایم یو پوسچر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اگر آپ کو پروگرامنگ آتی ہے تو آپ اس روبوٹ کو مزید کرتب سکھاسکتے ہیں یہ صوتی اور بصری اشاروں کو سمجھ سکتا ہے ۔

اس کی مزید خاصیت کہ یہ رنگوں کو پہچانتا ہے اور کیو آر کوڈز کو بھی جانتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے اطلاقات اور کرتب کی فہرست بہت طویل ہے ۔
 

Advertisement