انسٹاگرام صارفین کیلئے نیا فیچر’’ لنک سٹیکرز‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

Published On 27 August,2021 05:39 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام صارفین کیلئے لنک سٹیکرز کو متعارف کرایا جائے گا جو صارفین اپنی سٹوریز پر لگا سکیں گے۔ اس کے ذریعے بیرونی ویب پیچز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

غیر خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے مطابق صارفین پر اس ویب سائٹ پر اب سٹوریز پر سوائپ اپ کا فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ اسے جلد ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر اس وقت 10 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے صارفین اپنی ا سوائپ اپ لنک کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں، اس کے ذریعے کسی ویب پیج تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

انسٹاگرام نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کمپنی 30 اگست سے سوائپ اپ کے ذریعے بیرونی ویب پیجز تک رسائی کے فیچرز کو ختم کرنے کا مںصوبہ کر رہی ہے کیونکہ اس کی جگہ اب لنک سٹیکرز کو متعارف کرایا جائے گا۔

اس تبدیلی کے بارے میں انسٹاگرام کے سابق ہیڈ آف پروڈکٹ نے کہا ہے کہ ان دونوں فیچرز میں واضح فرق یہ ہے کہ اسٹوریز دیکھنے والے صارفین لنک اسٹیکرز پر ردِعمل دے سکیں گے جب کہ سوائپ اپ اسٹوریز پر وہ کوئی ردِعمل نہیں دے سکتے تھے۔

 

Advertisement