دنیا بھر میں مائیکروچِپ بحران سنگین

Published On 13 September,2021 05:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں شعبہ کارسازی میں مائیکرو چِپ بحران سنگین صورتحال اختیار کرنے لگا۔

کورونا وبا کے باعث لاک ڈاؤن سے کاروں کی عالمی فروخت میں گراوٹ واقع ہوئی جس سے بڑی کمپنیوں نے پیداوار نصف کردی۔ اسی طرح متعلقہ چپ ساز کمپنیوں نے بھی پیداوار کم کردی تاہم کئی ممالک میں حالات بہتر ہونے کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا تو اب چپ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔

مائیکرو چپ ہی کی بدولت جدید کاروں کے بریک کام کرتے ہیں اور اسٹیئرنگ گھومتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آب اوڈی، بی ایم ڈبلیو سمیت کئی کارساز کمپنیوں میں مائیکروچپ کی شدید کمی پیدا ہوچکی ہے۔

بحران کی وجہ اشیا کی ترجیحی خریداری بھی ہے یعنی کووڈ لاک ڈاؤن میں لیپ ٹاپ، کیمروں، ٹیبلٹ کی فروخت کا رجحان رہا۔ یوں چپ ساز اداروں کی توجہ آٹو انڈسٹری پر کم کرکے گھریلو مصنوعات سازی پر منتقل ہوگئی۔
 

Advertisement