اب آئی فون ڈپریشن،دماغی تنزلی کو بھی شناخت کرسکے گا

Published On 23 September,2021 10:05 am

سان فرانسسکو:(روزنامہ دنیا) ایپل کمپنی نے امید ظاہرکی ہے کہ بہت جلد ان کا فون استعمال کرنے والے میں ڈپریشن، بے چینی اور دماغی کمزوری یا تنزلی کی تشخیص کی جاسکے گی اور اس پر ابتدائی تجربات بھی کئے گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ان معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا، اس ضمن میں چہرے کی شناخت، آواز، نیند، دل کی دھڑکن، نیند اور دیگر کیفیات کا جائزہ لیا جائے جس کیلئے مختلف ٹولز بنائے جارہے ہیں۔ ایپل کے مطابق دماغی کیفیات کی شناخت کیلئے چلنے کے انداز اور سانس لینے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔ یہاں تک کہ سمارٹ فون پر الفاظ کی ٹائپنگ اور اس کی رفتار کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے ۔

اس ضمن میں ایپل نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس سے اشتراک کیا ہے تاہم یہ ساری معلومات ایپل کے کسی کلاؤڈ یا ڈیٹا سرور کو نہیں بھیجی جائے گی،اس کی باضابطہ آزمائش اگلے برس سے شروع ہوگی۔
 

Advertisement