واٹس ایپ کا شاندار نیا فیچر،سٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

Published On 25 October,2021 04:59 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کو آئے روز دلچسپ اور شاندار فیچرز کے متعارف کرواتا رہتا ہے اور صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سٹیٹس لگانے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری دیدی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیتی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے سٹیٹس اپ ڈیٹ کے طور پر ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کو UNDO کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر UNDO گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

نئے فیچر UNDO کے ذریعے واٹس ایپ کے کسی بھی صارف کے لیے واٹس ایپ سٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

واٹس ایپ صارفین سٹیٹس ڈیلیٹ کے آپشن کے ذریعے لگایا گیا سٹیٹس ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن اب اس نئے فیچر سے سٹیٹس کو ڈیلیٹ کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

یہ فیچرفی الحال بیٹا پروگرام کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ کہا یہ جارہا ہے کہ زیر غور فیچر سمیت مزید کئی فیچر بھی واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جائیں گے۔

واٹس ایپ سٹیٹس UNDO اور ڈیلیٹ کرنے پر صارفین کو اب ڈیلیشن پروسیس سے گزرنا ہوگا، بعد ازاں اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو اطلاع دی جائے گی۔