ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن ایپ تیار

Published On 11 November,2021 11:30 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن ایپ تیار کرلی گئی، اب شہری ریسکیو 1122 پر کال کے علاوہ موبائل ایپ کے زریعے بھی ایمبولینس اور ریسکیو بائیک منگواسکیں گے۔

ریسکیو حکام کی جانب سے انفارمیشین ٹیکنالوجی کی جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو 1122 موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے جس میں ایمرجنسی کی کیٹیگریز رکھی گئی ہیں اور شہری موبائل ایپ اوپن کرتے ہی میڈیکل ایمرجنسی، ٹریفک حادثات، لڑائی جھگڑے سمیت دیگر اقسام کی امداد کے آپشن کا انتخاب کرسکیں گے اور مطلوبہ ڈیمانڈ کی حامل ایمرجنسی ٹیم ان کی لوکیشن پر پہنچ جائے گی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اس ایپ پر جعلسازی اور بوگس کالز کے انسداد کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، اگر کوئی شخص غیر متعلقہ، بوگس کا جعلسازی کرتے ہوئے تنگ کرنے کی غرض سے ریسکیو ٹیم بلوائے گا وہ کارروائی کی زد میں آئے گا۔ اس ایپ کے زریعے ریسکیو ورکرز کو لوکیشن ڈھونڈنے میں بھی آسانی ہوگی۔
 

Advertisement