پاکستان میں سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں فور جی سروسز کا آغاز

Published On 01 February,2022 09:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں سب سے زیادہ بلندی پر واقع شمشال گاؤں میں مواصلاتی انقلاب آ گیا، ایس سی او نے شمشال گاؤں کو فور جی سروسز کے ذریعے دنیا سے جوڑ دیا۔

شاہراہ قراقرم سے 55 کلومیٹر دور شمشال گاؤں گیارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہےاورمکینوں کو مواصلاتی رابطے و طبی سہولیات کے لیے پانچ گھنٹے مسافت طے کر کے ہنزہ جاتے تھے، اب فور جی کی مدد سے دور دراز گاؤں کے طلباء انٹرنیٹ ایجوکیشن سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایس سی او نے فور جی کے ذریعے آسان شفا ٹیلی میڈیسن کی بڑی سہولت بھی فراہم کر دی۔ ٹیلی میڈیسن سے شمشال گاؤں کے باسیوں کی پاکستان بھر کے چھ ہزار ڈاکٹروں تک رسائی ممکن ہو گئی۔ اب مقامی آبادی ماہر ڈاکٹروں سے فوری طبی مشورے گھر بیٹھے حاصل کر سکے گی، شمشال گاؤں کی آبادی پہلی مرتبہ اکیسویں صدی کی سہولت ملنے پر خوش ہے اور عوام نے زندگی آرام دہ بنانے کی کوششوں پر ایس سی او کو سراہا۔