بیجنگ:(دنیا نیوز) چین نے اپنے مستقل خلائی سٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں ایک اور ماڈیول کیپسول خلاء میں بھیج دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلاء بازوں اور کیپسول کو لانگ مارچ بی فائیو راکٹ کی مدد سے ہینان کے سپیس لانچ سنٹر سے خلاء روانہ کیا گیا۔
چینی خلائی ادارے کے مطابق خلائی سٹیشن میں ایک اور کیپسول روانہ کیا جائے گا جس کے بعد خلائی سٹیشن کا کام تکمیل کو پہنچے گا، خلائی راکٹ فائر کرنے کے دس منٹ بعد چین نے مشن کو کامیاب قرار دیا۔