ماسکو:(دنیا نیوز) روس میں جاری عسکری نمائش میں روبوٹک کتا پیش کیا گیا جو گرینڈ لانچر فائر کرنے اور میدان جنگ میں ہتھیاروں کی ترسیل کی صلاحت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم 81 نامی یہ روبوٹ روسی کمپنی نے تیار کیا ہے جو عسکری کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر امور بھی سر انجام دے سکتا ہے، ماسکو میں جاری نمائش میں یہ روبوٹک کتا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
روبوٹ بنانے والی کمپنی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ ایم 81 کو ایمرجنسی اور ریسکیو کے کاموں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، نمائش کے دوران روبوٹ کو احکامات کی پیروری کرتے ہوئے دکھایا گیا۔