ایلون مسک کی دولت میں رواں سال سو ارب ڈالر کمی

Published On 23 November,2022 12:00 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین بزنس مین ایلون مسک کی دولت میں رواں سال سو ارب ڈالر کمی ہو گئی ایلون مسک 169.8 ارب ڈالر کے ساتھ اب بھی دولت مندوں میں سرفہرست ہیں۔

بلومبرگ بلینئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں تیز ترین کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ٹیسلا کو درپیش چیلنجز ہیں ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت 6.8 فیصد کمی کے ساتھ 168 ڈالر پر آگئی۔ اور صرف ایک دن میں ایلون مسک کو 8.6 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔

ٹیسلا کے شیئرز اس سال نصف سے زیادہ قدر کھو چکے ہیں ۔ایلون مسک نے پچھلے ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر 44 ارب ڈالر میں خریدا اور ٹویٹر کے 60 فیصد ملازمین کو اب تک فارغ کر چکے ہیں ٹویٹر کی خریداری کے بعد سرمایہ کار فکرمند ہیں کہ ایلون مسک کیا اب ٹیسلا پر پوری توجہ دے پائیں گے۔
 

Advertisement