دورہ پاکستان: انگلش آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن بگ بیش لیگ سے دستبردار

Published On 22 November,2022 12:56 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

شاندار اور جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کو بگ بیش لیگ کے اوورسیز ڈرافٹ میں میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کیا تھا۔

میلبرن رینیگیڈز حکام نے کہا ہے کہ لیام لیونگسٹن کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور وہ دسمبر میں ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے 4 میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

میلبرن رینیگیڈز کے جنرل منیجر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمیں لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم ان کے اس فیصلے کو سمجھتے ہیں۔
 

Advertisement