امریکا اور یورپ میں روبوٹ ہوم ڈلیوری کا کام کرنے لگے

Published On 02 December,2022 09:07 am

نیویارک: (دنیا نیوز) کھانا پہنچانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں کا زمانہ ہوا پرانا، امریکا اور یورپ میں اب روبوٹ ہوم ڈلیوری کا کام کرنے لگے۔

سٹار شپ ٹیکنالوجی کے تیار کردہ روبوٹس نے امریکی یونیورسٹیوں کے طلبا اور پروفیسرز کو کھانے کی ترسیل کا کام سنبھال لیا ہے۔

حکام کے مطابق امریکا اور یورپ کی تیس یونیورسٹیوں میں روبوٹس نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے باہر سے کھانا منگوانے میں مشکلات کے باعث وہ کینٹین سے چوبیس گھنٹوں میں کسی بھی وقت روبوٹ کے ذریعے کھانا منگوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
 

Advertisement