گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں

Published On 02 December,2022 12:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت آئی ٹی کا جانب سے ادائیگیوں کا دعویٰ دھرہ کا دھرہ رہ گیا۔ گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ اور وزارت آئی ٹی کی جانب سے ادائیگیاں کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں ہیں جس کے بعد گوگل پلے سٹور پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں والی ایپس موجود رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے گوگل نے موبائل آپریٹرز سے ادائیگیوں والی اپیلی کیشن بند کر دی ہیں۔ گوگل کو تاحال وزارت آئی ٹی اور وزارت خزانہ کے ادائیگیوں کے فیصلے کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے گوگل نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یکم دسمبر کو ملک میں کیرئیر پیڈ ایپلی کیشن بند کرنے کی تنبیہ کی تھی۔ گوگل اب حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے بعد اپنی سروس بحال کرے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر امین الحق نے گوگل کا معاملہ وزارت خزانہ سے اٹھایا تھا۔ وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ گوگل کو ادائیگیاں کر دی جائیں گی اور پلے سٹور کی سروس یکم دسمبر کے بعد بھی معطل نہیں ہوں گی۔ ان تمام دعوؤں کے برعکس گوگل نے پاکستان میں اپنی سروس معطل کر دی ہے۔
 

Advertisement