اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغانستان کے شہر سمنگان میں مدرسے پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشت گردی کے اس واقعہ پر اپنی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغانستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔