حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغانستان پہنچ گیا

Published On 29 November,2022 08:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد افغانستان کے اہم دورے پر کابل پہنچ گیا، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد افغانستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012ء میں افغانستان کا دورہ کیا۔
 

Advertisement