ملک میں سونے کی قیمت میں 1550 روپے فی تولہ اضافہ

Published On 01 December,2022 10:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت بڑھ گئی۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے کے بعد 1770 ڈالر پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملک میں 1550 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 62 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1329 روپے اضافے سے ایک لاکھ 39 ہزار 532 روپے پر آ گئی ہے۔