چین نے مزید 2 تجرباتی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے

Published On 13 December,2022 07:03 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے مزید 2 تجرباتی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 4 سی راکٹ کے ذریعے شییان۔اے 20 اور شییان۔بی 20 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلاء کی جانب روانہ کردیا ہے۔

شییان کا مطلب چینی زبان میں تجربہ ہے۔ ان سیٹلائٹس کو خلائی ماحول کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 454 واں فلائٹ مشن ہے۔
 

Advertisement