بیجنگ : (دنیا نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے شمالی علاقے موسم سرما کے غیر معمولی ریت کے طوفان کی زد میں آگئے۔
بیجنگ میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خطرناک حد کو عبور کر گیا ، گزشتہ روز صبح میں بیجنگ کی فضا کو مٹی ، دھول کے گہرے غبار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شہر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 999 تک جا پہنچا جو عالمی ادارہ صحت کی مقررکردہ گائیڈ لائن سے دس گنا زیادہ ہے۔
منگولیا سے شروع ہونے والے ریت کے اس طوفان نے بیجنگ، سنکیانگ، ہیبائی، شانزی اور گانسو صوبوں کو بھی متاثر کیا ہے جو کہ ٓآج بھی جاری ہے ۔
گذشتہ برسوں میں بھی بیجنگ کئی ریت کے طوفانوں سے متاثر ہوچکا ہے، لیکن کئی عمارتوں اور پروجیکٹس کی تعمیر نو سے یہ صورتحال بہتر ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ 2015 بیجنگ میں موسم سرما میں آخری بار ریت کا طوفان آیا تھا۔