تل ابیب ( ویب ڈیسک ) اسرائیل کا اپنا تیار کردہ مشاہداتی سیٹلائٹ ای آر او ایس سی 3 کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سرکاری خلائی ادارے، اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز(آئی اے آئی) کی جانب سے تیار کیا گیا سیٹلائٹ تقریبا 400 کلوگرام وزنی اور 4.58 میٹرلمبا ہے۔
آئی اے آئی حکام کے مطابق سیٹلائٹ کو سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے وینڈن برگ سپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا تھا جو 512 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے گرد اپنے مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوگیا۔
ای آر اوایس- سی 3 کو اسرائیلی انٹیلی جنس اور انفارمیشن کمپنی امیج سیٹ انٹرنیشنل ( آئی ایس آئی ) کے لیے بنایا گیا ہے، جس میں آئی اے آئی کے تقریبا 30 فیصد حصص ہیں۔