پینگوئن روبوٹ اب ہسپتال کی وارڈز میں دوائیاں پہنچائے گا

Published On 31 December,2022 11:35 pm

لندن: (ویب ڈیسک) لندن کے ایک ہسپتال میں دوا پہنچانے والا پینگوئن نما روبوٹ ملٹن فارمیسی کی اشیا وارڈ تک پہنچاتا ہے۔

کووڈ وبا کے بعد سے برطانوی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے پر کام کا بہت دباؤ ہے جسے کم کرنے کے لیے اب ایک مددگار روبوٹ آزمایا جارہا ہے۔

اس روبوٹ کا نام ملٹن رکھا گیا ہے جو ملٹن کائنز یونیورسٹی ہسپتال(ایم کےیوایچ) میں اپنی ڈیوٹی کررہا ہے۔ اسےنومبرکےاختتام پرآزمایا گیا جو اب تک جاری ہے اور اگلے برس بھی اسےمسلسل آزمائش سے گزارا جائےگا۔

فی الحال یہ ایک مقام سے دوسری جگہ تک دوا اور ضروری اشیا لےکر جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی مدد کرتا ہے۔

لندن میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس پر مبنی لندن کی ایک کمپی اکیڈمی آف روبوٹکس نے تیار کیا ہے۔ یہ کمپنی ایک عرصے سے خودکار روبوٹ بنارہی ہے جو انسانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔


ملٹن روبوٹ ڈاکٹروں کے حکم پردوا کے گودام یا دکان تک جاتا ہے اور وہاں سے تمام ادویہ لے کر انہیں وارڈ تک پہنچاتا ہے۔