برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی ، ییلو وارننگ جاری

Published On 17 December,2022 08:21 am

لندن : (دنیا نیوز) برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے ، سخت سردی کے باعث محکمہ موسمیات نے ییلو وارننگ جاری کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کا امکان ہے جس سے ہفتہ اور اتوار فلائٹ آپریشن اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری گھروں کا درجہ حرارت کم از کم 18 سینٹی گریڈ تک رکھیں ، جبکہ سردی بڑھنے پر گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل بند رکھیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں تنخواہ کے تنازع پر ہڑتالوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، 40 ہزار سے زائد ورکرز کی 48 گھنٹے کی ہڑتال کے سبب ریل کا پہیہ جام رہا۔

ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا، جنوبی اور مغربی لندن میں بھی بس ڈرائیورز نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ صحت عامہ کی ایجنسی نے شہریوں کے لیے انتباہ بھی جاری کیا تھا۔
 

Advertisement