اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے پہلے راولپنڈی اسلام آباد میں تیاریاں شروع کردی گئیں جبکہ وفاقی پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کے زیر صدارت اجلاس میں انگلینڈ ٹیم کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، ٹیم کے راولپنڈی اسلام آباد میں قیام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے، کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران روٹ کی جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی زیر صدارت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد ، راولپنڈی کے دوران سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس ۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) November 20, 2022
اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کے مطابق 1200 پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سکیورٹی ڈویژن تمام سکیورٹی انتظامات کی سربراہی کریں گے، کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیف سکیورٹی افسر کا تعین کیا جائے گا، بہترین اور تربیت یافتہ عملے کو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے۔