سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک)ایلون مسک کی دولت میں 200 ارب ڈالر کمی کے بعد پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کی کمپنی ٹوئٹر کے خلاف دفتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
ایلون مسک: ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والے پہلے انسانغیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر سان فرانسسکو کے دفتر کا کرایہ نہ دینے پر مقدمہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سان فرانسسکو کی ہارٹفورڈ بلڈنگ کی 30 ویں منزل پر قائم ٹوئٹر کے دفتر کے مالکان نے گزشتہ ماہ ایلون مسک اور کمپنی کو خبردار کیا تھا کہ اگر 5 دن کے اندر واجبات ادا نہ کیے گئے تو وہ عدالت جائیں گے۔
تاہم ٹوئٹر کی جانب سے دفتر کا کرایہ ادا نہ کیا گیا جس پرایکشن لیتے ہوئے سان فرانسسکو کی عدالت میں سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک: ایک برس میں 200 بلین ڈالر گنوانے والے پہلے انسان
کئی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے کئی ہفتوں سے اپنے ہیڈکوارٹرز کا بھی کرایہ ادا نہیں کیا، یہ پہلی بار نہیں کہ ٹوئٹر رپر مقدمہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 2 چارٹر فلائٹ کو واجبات ادا نہ کرنے پر کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی کہ ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔