تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر خراجہ نے کہا کہ ایرانی فوجی جوہری منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے ایک متفقہ بین الاقوامی محاذ تشکیل دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔
اسرائیل کے نئے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ایران کو فوجی جوہری صلاحیتوں کے حصول سے روکنے کے عزم کی توثیق کی۔
"إسرائيل هي الدولة الوحيدة ضمن الدول الأعضاء في الأمم المتحدة التي تدعو دولة عضو أخرى الى إبادتها" واكد وزير الخارجية ايلي @elicoh1 اليوم التزام إسرائيل بمنع ايران من الحصول على قدرات نووية عسكرية باي حال من الأحوال كما هناك اجماع دولي على ان الاتفاق النووي مع إيران أصبح بخبر كان pic.twitter.com/mU4mhWxAIT
— إسرائيل بالعربية (@IsraelArabic) January 2, 2023
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کی طرف سے کسی بھی ممکنہ منظر نامے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی "آزاد" فوجی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گا۔
کوہن نے کہا کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ڈرون تیار کر رہا ہے اور ایرانی فنانسنگ کی سرگرمیاں دنیا بھر میں دہشتگردی کا باعث بن رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی برداشت نہیں، اسرائیل
خیال رہے اس بیان سے ایک روز قبل نئے اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے اتوار کو کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کی سربراہی میں نئی اسرائیلی حکومت کے وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے اور ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا عہد کیا۔