شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی برداشت نہیں، اسرائیل

Published On 01 January,2023 05:34 pm

تل ابیب: (ویب ڈیسک)اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

اسرائیلی فوج کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں فوج کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری اور مسلسل فوجی کارروائی پورے خطے کو متاثر کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کے امریکی فوج کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، آنیوالے سال کیلئے اسرائیلی فوج کی فیلڈ توقعات پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل شام میں ایک اور حزب اللہ کی موجودگی کو قبول نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو چھٹی بار اسرائیل کے وزیر اعظم منتخب

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جو کچھ پوسٹ کیا ہے اس کے مطابق یوکرین کی جنگ میں استعمال ہونے والے ایرانی ہتھیاروں کی فروخت مغرب اور امریکا کے ایران اور پورے خطے پر اثرات مرتب کریگی۔