شام میں امریکی فوج کا حملہ، ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک گروپ نشانہ

Published On 24 August,2022 05:19 pm

دیر الزور: (دنیا نیوز) شام کے شہر دیر الزور میں امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک گروپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے کارروائی کی منظوری دی تھی جس کا مقصد شام میں موجود امریکی فورسز کو حملوں سے بچانا تھا۔

ایران نے حملے کی زد میں آنے والے گروپ سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کردی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی حملے کو شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف قرار دیا۔
 

Advertisement