دمشق: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر علاقائی دہشتگردی کا اقدام کرتے ہوئے شام پر میزائل داغ دیئے، رواں ماہ شام پر صیہونی ریاست کا یہ دوسرا حملہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گولان پہاڑیوں کے علاقے میں شامی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، شامی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل حملے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑٓا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے گذشتہ ہفتے شام کے انٹی میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا تھا تاہم شام کے دفاعی میزائل نظام نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ شام 2011 میں خانہ جنگی کا شکار ہوا تاہم صدر بشار الاسد نے اب اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خانہ جنگی کے دور سے اب تک متعدد بار شام پر میزائل حملے کر چکا ہے۔