دمشق: (دنیا نیوز) شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں جھڑپیں جاری ہیں، پانچ روز میں دو سو سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
شام میں داعش اور باغیوں کے درمیان 5 روز سے جاری لڑائی میں200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔
داعش کے سلیپر سیلز نے شہر حسکہ میں امریکی حمایت یافتہ باغیوں کی قید سے اپنے کارندے چھڑانے کے لئے حملہ کیا تھا، جس کے بعد کالعدم دولت اسلامیہ اور ایس ڈی ایف کے باغیوں کے درمیان شدید لڑائی کا آغاز ہوا۔
کرد ملیشیا ایس ڈی ایف نے کہا ہے کہ داعش کے 300 سے زائد کارندوں نے ہتھیارڈال دیئے ہیں جبکہ چند جنگجو مضافاتی عمارتوں میں چھپے ہوئے ہیں، علاقے کو کلیئر کروانے کے لئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، شام کا شمال مشرقی شہر حسکہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے قبضے میں ہے۔