دمشق:(دنیا نیوز) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے قریب خالی عمارت پر 2میزائل داغے ،میزائل مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے داغے گئے جبکہ حملو ں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جس عمارت پر صیہونی فوج نے میزائل حملہ کیا وہ خالی عمارت تھی اس میں کوئی نہیں رہتا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج حالیہ برسوں میں دمشق سمیت شام کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے کر رہی ہے جن میں زیادہ تر حملے شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنا دیئے جاتے ہیں۔