اسرائیل نے شام پر میزائل حملہ کردیا

Published On 03 November,2021 04:49 pm

دمشق:(دنیا نیوز)فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل نے اسلامی ملک شام کے دارلحکومت دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے پر میزائل حملہ کردیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کیا، حملے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف املاک کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز نے شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اسرائیل کے فضائی حملے میں متعدد میزائل داغے گئے۔ اس کے نتیجے میں مادی نقصان پہنچا۔

چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں شامی فوج کے دو اہل کار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مالی نقصان بھی واقع ہوا۔

 یاد رہے کہ اسرائیل نے گذشتہ برسوں کے دوران میں شام میں درجنوں حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے بہت کم ہی شام میں حملوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ 

 

Advertisement