دمشق: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے شام کے شمال مشرقی صوبے ادلب میں کارروائی کی جس میں کئی سویلینز جان سے مارے گئے۔
ادلب کے گھر میں امریکی سپیشل فورسز نے آپریشن کیا جس میں 13 افراد ہلاک ہوگئے، ،مرنے والوں میں 6بچے اور 4خواتین شامل ہیں، کئی گھنٹے تک امریکی ہیلی کاپٹرز علاقے پر پرواز کرتے رہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے ادلب میں کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشن کیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکی کا ہدف القاعدہ کے دہشت گرد تھے، ادلب کا بیشتر علاقہ القاعدہ سے منسلک دہشت گرد تنظیم تحریر الشام کے قبضے میں ہے۔