شام کےایئر ڈیفنس سسٹم نے دمشق کےقریب اسرائیل کےمیزائلوں کو تباہ کر دیا

Published On 01 February,2022 10:11 am

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت دمشق کےقریب اسرائیل کے میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں کئی میزائل فائر کئے جنہیں فضائی دفاعی سسٹم نے تباہ کر دیا، میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چند عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل خطے کا امن خطرے میں ڈالتے ہوئے شام اور فلسطین پر اکثروبیشتر حملے کرتا رہتا ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپ اپنے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جب جوابی اقدام کرتے ہیں تو اسرائیل ان پر دہشتگردی کے الزامات عائد کرتا ہے، گذشتہ برسوں میں اسرائیل نے ہزاروں فلسطینی شہریوں کوانسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے شہید کر دیا۔ 

 

Advertisement