شام کا یوکرین کےساتھ تعلقات منقطع کرنے کااعلان

Published On 20 July,2022 04:28 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام نے یوکرین کےساتھ تعلقات منقطع کرنے کااعلان کر دیا۔

شامی وزارت خارجہ نے اقدام کوجوابی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کافیصلہ باہمی تعاون کے اصول کے مطابق کیا۔

شام نے روسی حمایت یافتہ علاقوں ڈونیٹسک اورلوہانسک کوآزادریاست تسلیم کیا تھا جس کے بعدیوکرین نے گزشتہ ماہ شام کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
 

 
Advertisement