کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے مشرقی علاقے چاسیوٹاؤن میں روسی حملے میں پندرہ شہری ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملے کے دوران رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس میں پندرہ افرادہلاک ہوئے، پانچ کو ملبے سے نکال لیا گیا۔
ڈونیٹسک ریجنل گورنرنے دعویٰ کیاہے کہ ابھی بھی مزید افرادملبے تلے موجود ہیں جن کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکا نے یوکرین کوانسانی ہمدردی کی بنیادپر 368 ملین ڈالر کی امداددینے کا اعلان کیا ہے۔