یوکرین کیساتھ جنگ میں طاقت کا استعمال نہیں کیا: روسی صدر

Published On 08 July,2022 06:34 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک لڑائی میں طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

روسی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے مغرب اور نیٹو کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ میں تھک چکا ہے تو انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فوجی آپریشن میں ابھی تک طاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ہم امن مذاکرات سے انکار نہیں کرتے لیکن جو انکار کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے وہ جتنا اس عمل کو طول دیں گے اتنا ہی مشکلات بڑھتی جائیں گی۔ یہ یوکرین عوام کے لیے المیہ ہے مغرب آخری یوکرینی شہری کی املاک کی تباہی تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔

اس سے قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے پارلیمانی لیڈروں سے خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آج ہم نے سنا ہے کہ وہ ہمیں میدان جنگ میں شکست دینا چاہتے ہیں آپ کیا کہہ سکتے ہیں، انہیں کوشش کرنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار سنا ہے کہ مغرب ہم سے یوکرائن کے آخر تک لڑانا چاہتا ہے یہ یوکرائنی عوام کے لیے ایک المیہ ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ اس طرف بڑھ رہا ہے۔
 

 
Advertisement