کیف: (دنیا نیوز) روسی فورسز کی ڈونیٹسک ریجن میں گولہ باری کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شیلنگ ڈونیٹسک ریجن کے ٹوٹسک قصبے میں کی گئی۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں کو شیلنگ کی جگہ سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں جو ممکنہ طور پر مارے گئے۔
تین افرادکو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا جس میں سے ایک شخص ہسپتال میں جان کی بازی ہارگیا۔