کیف:(ویب ڈیسک) آئی فون نے گولی روک کر یوکرینی فوجی کی جان بچالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ایک فوجی کو اس کے آئی فون 11 پرو کے ذریعے گولی سے بچائے جانے کی ایک وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
شیئر کردہ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مبینہ یوکرینی فوجی اپنے بیگ سے اپنا آئی فون نکال رہا ہے، ویڈیو میں تباہ شدہ فون پر فوکس کیا گیا ہے جس کے اندر ایک گولی پھنسی ہوئی ہے، 2019 کے ماڈل نے بلٹ پروف جیکٹ کا مقصد پورا کیا۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹروں کو دور رکھتا ہے!، ایک اور نے کہا آئی فون آخر کار کسی چیز کے لیے اچھے ہیں!، تیسرے نے مشورہ دیا کہ کیوں نہ سمارٹ فون میں استعمال ہونے والے مواد سے بلٹ پروف بنیان بنائیں؟۔