شام: شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، 11 افراد ہلاک

Published On 02 March,2022 10:00 pm

دمشق:(دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق کے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ دمشق کے مرکز میں واقع شاپنگ مال میں لگی، شعلوں نے چند لمحوں میں پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دکانوں میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
 

Advertisement