تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےحکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتے گا۔
تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھُلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا، دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے۔
واضح رہے ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہاسا امینی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے خلاف مظاہرے 3 ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔