سام سنگ نے آئی فون صارفین کیلئے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ متعارف کروا دی

Published On 01 April,2023 10:06 pm

جنوبی کوریا: (ویب ڈیسک) سام سنگ نے آئی فون صارفین کو لبھانے کیلئے ’ٹرائی گیلکسی‘ نامی ایپ متعارف کروا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ انسٹال کرنے کے بعد آئی فون صارفین گیلکسی ایس 23 ڈسپلے اور یوزر انٹرفیس استعمال کرسکیں گے، اس ایپ کی مدد سے مجازی طور پر گیلکسی ایس 23، گیلکسی زیڈ فلپ فور، اور گیلکسی زیڈ فولڈ فور کا تجربہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے ’ٹرائی گیلکسی‘ آئی فون صارفین کی سہولت کیلئے ٹیوٹوریل اور ہدایات بھی فراہم کرتی ہے۔

دوسری جانب اس ایپ سے متعلق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے استعمال سے جلد ہی احساس ہونے لگتا ہے کہ آپ اپنا فون اس کے اصل سافٹ ویئر کے بجائے ویب ایپ سے چلا رہے ہیں، کچھ تجزیہ نگاروں نے اسے سام سنگ کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔

Advertisement