پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر نیو یارک ٹائمز کا ٹوئٹر بلیو ٹِک ختم

Published On 03 April,2023 06:53 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا بلیو ٹِک ختم کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا تھا جہاں صارفین ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹویٹر نے یکم اپریل سے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ بننے کے اعلان کے بعد ان اکاؤنٹس سے بلیو ٹک کو ہٹانا شروع کر دیا ہے جن پر پہلے ہی بلیو ٹک تھا۔

وائٹ ہاؤس اور معروف امریکی باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز کی طرح بلیو ٹک کے لیے پیسے نہ دینے کے بعد اب ٹوئٹر نے نیو یارک ٹائمز کا بلیو ٹک بھی ختم کر دیا ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کے مطابق یکم اپریل کو ٹوئٹر سے 42 ہزار اکاؤنٹس سے بلیو ٹک ہٹا لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین اداکار ولیم شیٹنر، نامور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز سمیت متعدد شخصیات نے ٹوئٹر پر اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے لیے ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement