پیرس میں الیکٹرک سکوٹرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

Published On 04 April,2023 04:28 am

پیرس : ( ویب ڈیسک ) فرانسیسی حکومت نے دارالحکومت پیرس میں یکم ستمبر سے الیکٹرک سکوٹرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کی میئر اینی ہڈالگو نے کہا ہے کہ یکم ستمبر سے الیکٹرک سکوٹرز پر پابندی عائد کردی جائے گی جہاں عوام نے سڑکوں سے الیکٹرک سکوٹرز ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیے ہیں جبکہ الیکٹرک سکوٹرز آپریٹرز نے اس منصوبے کو روکنے کی توقع کی ہے۔

سٹی ہال کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق الیکٹرک سکوٹرز پر پابندی کے حق میں 89 فیصد ووٹ ڈالے گئے ، ریفرنڈم میں ٹرن آؤٹ 7.46 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز سے کم رہا۔

سکوٹرز آپریٹرز نے ووٹرز ٹرن آؤٹ کم آنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ میئر سمجھوتہ کریں گی اور ہم پر امید ہیں کہ میئر کے ساتھ ای سکوٹرز پر پابندی کے بجائے ضابطے اپنانے کے لیے کام جاری رکھ سکتے ہیں اور پیرس کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنے سے بچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب فرانس کے وزیر ٹرانسپورٹ نے ووٹنگ کا عمل بڑے پیمانے پر جمہوری فلاپ قرار دیا۔

Advertisement