لندن: (ویب ڈیسک) صارفین فیس بک میسنجر پر ایک سے زائد دوستوں یا گیمرز کے ساتھ ویڈیو گیم سمیت کئی اقسام کے گیمز کھیل سکتے ہیں، فیس بک گیمنگ میں ایکشن، ایڈونچر، سپورٹس اور پزل والے گیمز شامل ہیں۔
میٹا کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت ان کی ایپ پر صرف کریں جس وجہ سے وہ ایپ میں گیمنگ کو پروان چڑھا رہی ہے، ایپ میں گیمنگ گروپس اور کمیونٹیز میں شامل ہونے جیسے فیچرز کا اضافہ بھی اسی وجہ سے کیا گیا ہے۔
صارفین دوستوں سے براہِ راست گفتگو، کال، ایپ میں خریداری کرسکتے ہیں، اس طرح ہم خیال گیمرز ایک دوسرے سے رابطہ اور ملٹی پلیئر گیمنگ کا تجربہ بھی حاصل کر سکیں گے۔
اس وقت 14 گیمز ایسے ہیں جو فیس بک گیمنگ کے ذریعے مفت کھیلے جاسکتے ہیں، یہ گیمز اینڈروئڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن پر دستیاب ہیں۔