نیویارک: (دنیا نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی نیلی چڑیا واپس آ گئی، کچھ دن پہلے ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو کو ایک کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے لوگو سے تبدیل کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی نیلی چڑیا نے واپس آ کر لاکھوں لوگوں کو ان فا لو کردیا جس پر پوری دنیا میں اس اقدام پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے، ٹوئٹر ویریفائیڈ نے اپنے تمام تصدیق شدہ اکاؤنٹس کو ان فا لو کیا ہے۔
ایلون مسک نے پوری دنیا کی توجہ کچھ دن پہلے پرندے کے لوگو کو میم سے تبدل کرکے حاصل کی اور ایک بار پھر منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں۔