کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) 150 فٹ طویل شہابی پتھر کل 6 اپریل کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے اوائل میں کئی خلائی پتھر یا شہابئے زمین کے قریب سے گزریں گے جن میں ایف زیڈ تھری 2023 بہت مشہور ہے جس کی جسامت 150 فٹ کے لگ بھگ ہے۔
ایف زیڈ تھری 6 اپریل کو 67656 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زناٹے دار رفتارسے زمین سے 42 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے گزرے گا جو کائناتی لحاظ سے بہت زیادہ فاصلہ نہیں، دوسری جانب ناسا کے ماہرین نے مزید شہابیوں سے بھی خبردار کیا ہے، جن میں کئی چھوٹے بڑے آسمانی پتھر شامل ہیں۔
ماہرین نے چھوٹی بڑی جسامت کے 30 ہزار سے زائد شہابی پتھروں کا ڈیٹا بیس بنایا ہےجن میں سے 850 ایک کلومیٹر سے بڑے ہیں اور زمین کے اردگرد منڈلارہے ہیں، تاہم اگلے 100 برس میں کوئی بھی شہابیہ زمین سے نہیں ٹکرائے گا۔
تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ 6اپریل کو زمین کے پاس سے گزرنے والے اس پتھر سے ہمیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔