لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ کو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے اعزازی لائف ممبر مقرر کر دیا۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرز کو ان کے شاندار کیرئیر کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا ہے، حفیظ نے 2003 سے لیکر 2021 تک پاکستان کی نمائندگی کی۔
MCC awards Honorary Life Membership of the Club to some of the world’s finest cricketers.
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) April 5, 2023
We can now reveal the names of the latest men and women to have been bestowed with this privilege #CricketTwitter
محمد حفیظ ایم سی سی لائف ممبر بننے والے 25 ویں پاکستانی ہیں، پاکستان کے 23 سابق کرکٹرز اور دو نان پلیئنگ شخصیات ایم سی سی کے اعزازی لائف ممبر ہیں۔
دو نان پلیئنگ شخصیات عارف عباسی کو 1991 اور احسان مانی کو 2003 میں یہ اعزاز ملا تھا،آخری مرتبہ انضمام الحق کو 2019 میں یہ ایم سی سی کا اعزازی لائف ممبر مقرر کیا گیا تھا۔