لندن: (دنیا نیوز) سکھ رہنما امریت پال کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کیخلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا۔
سکھ رہنماؤں نے کہا کہ چھاپوں میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، مودی حکومت سکھ دشمنی میں عورتوں اور بچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔
— Farid Ahmed (Qureshi) (@FaridQureshi_UK) March 22, 2023
سکھ رہنماؤں نے عالمی طاقتوں سے مداخلت کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام برطانیہ، یورپ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں کامیاب ریفرنڈم سے پریشان ہے۔